تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی قدرتی آفات کے بعد امدادی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیرخارجہ نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے ایران آنے والے
سیلاب کے باعث اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے باعث ایرانی حکومت ریسکیو ہیلی کاپٹر اور ریسکیو کے لیے درکار اہم آلات کے حصول میں کامیاب نہیں ہو پائی، انہوں نے امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دیا۔