ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ڈہرکی کی دونوں نومسلم بہنیں بالغ ہیں یا نہیں؟، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی، حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) سندھ کے علاقے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی 2 نو مسلم لڑکیوں کی عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی کہ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں۔ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش میڈیکل رپورٹ کے مطابق نومسلم لڑکی آسیہ کی عمر 19 سال ہےجب کہ نادیہ کی عمر 18 سال ہے۔ پمز ہسپتال کی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ عمر کے مزید تعین کے لئے ڈینٹل اور کلینیکل چیک اپ کروایا جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر کہا کہ وفاق اس معاملے کو ہلکا کیوں لے رہا ہے، ایسا تاثر نہیں جانا چاہیئے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کیا جانا مایوس کن ہے، نیوزی لینڈ کے واقعے سے سیکھنا چاہیے۔جیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تاثر کیوں ہے کہ سندھ کے ایک ضلع میں زبردستی اسلام قبول کرایا جاتا ہے، یہ بہت بڑا معاملہ ہے، ہمیں اس کی گہرائی میں جانا چاہئیے، عدالت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ عدالت نے شیریں مزاری، مفتی تقی عثمانی، خاور رحمان اور ڈاکٹر مہدی حسن پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ وہ بندوں کو اکٹھا کر لے، کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…