جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

پاک افغان طورخم بارڈر 24گھنٹے کھولنے کے انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی،تاریخ کا اعلان کردیاگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن)یکم اگست سے پاک افغان طورخم بارڈر 24گھنٹے کھولنے کے انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ چوبیس گھنٹے ، مسافروں کی آمد و رفت چوبیس گھنٹے ہونے کے حوالے سے اب تک ہونے والے اقدامات سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں طورخم بارڈر کے اوقات کار 10گھنٹے کردیا گیا ہے چوبیس گھنٹے پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے کے فیصلے کے پیش نظر مزید عملے کی تعیناتی رات کے اوقات

کار میں سیکورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدیا گیا ہے۔ پاک افغان طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلے رہنے سے ایکسپورٹروں کو ایک لاکھ روپے فی ٹرک کی بچت ہو گی جبکہ پاکستان سے بھاری مقدار میں آٹا سمیت دیگر قا نونی اشیاء افغانستان جائیگی اور افغانستان کی مارکیٹ میں پاکستانی آٹا سمیت دیگر قانونی طریقے سے جانے والی اشیاء دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریگی ۔ افغانستان میں دیگر ممالک سے آنے والا آٹا پاکستان کے آٹے کے مقابلے میں مہنگا ہے اور پاکستانی آٹا کی بڑی مقدار افعانستان میں اپنا مارکیٹ بنا لیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…