بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایران عرب دارالحکومتوں پراپنا تسلط جمانا چاہتا ہے، یمنی صدر

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران عرب ممالک کے دارالحکومتوں پر قبضے کی سازشیں کررہا ہے۔ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اور فوجی امداد کے ذریعے حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسایا گیا اور اس سازش میں بھی ایران کا اہم کردار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس میں عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں صدر ھادی نے کہا کہ حوثیوں نے یمنی قوم کے لیے

مصیبتیں کھڑی کیں۔ انہوں نے صنعاء کو حکومت سے طاقت کے ذریعے چھین کر اسے ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔صدر ھادی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے تمام شہروں کو تاخت وتاراج کرنے اور عوام کی روز مرہ زندگی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ حوثی ملیشیا نے خود کو ایرانی دشمن کے پلڑے میں ڈال کر یمنی قوم کو نقصان پہنچایا۔ حوثیوں کے ذریعے صنعاء پرقبضے کے بعد ایران یہ دعویٰ کررہا ہے کہ وہ چار عرب دارالحکومتوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔صدر ھادی نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت امن کی مخالف نہیں بلکہ حکومت بامقصد بات چیت میں پیش پیش رہی ہے مگر دوسری طرف ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے امن اور مفاہمت کی تمام کوششیں سبوتاڑ کیں۔ چار ماہ قبل اسٹاک ہوم میں طے پائے معاہدے پرعمل درآمد سے حوثی باغیوں نے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے تمام اہم راستوں کی ناکہ بندی اور قبضے کے باوجود آئینی حکومت نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…