منیلا(این این آئی)فلپائن میں پولیس نے فائرنگ کرکے 14افرادکو قتل کردیا،ادھرفلپائن میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ایک کارروائی میں کم از کم چودہ کسانوں کی ہلاکت کو قتل عام قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔فلپائن کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ملک کے وسطی حصے میں پولیس کی ایک کارروائی میں کم از کم چودہ کسانوں کی ہلاکت کو قتل عام قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب
حکام نے اپنی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونسٹ باغیوں کے خلاف ایک آپریشن تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ 14افراد نے پولیس پر اْس وقت فائرنگ شروع کر دی جب غیرقانونی آتشین اسلحے کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیا۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد عام کسان تھے اور وہ اپنی ملکیتی زمین کے حوالے سے پولیس کے ساتھ بحث کر رہے تھے۔