لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں تعلیمی ڈگریوں کی خریدو فروخت سے متعلق ایک بڑا سکینڈل سامنے آ گیا۔آکسفورڈ اور کیمرج کے طلبہ بھی خریدو فروخت کی منڈی کا حصہ بن گئے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ
ملک میں آن لائن ملز ہیں جو پی ایچ ڈی کے مقالے 4 لاکھ روپے سے 11 لاکھ روپے میں بیچ رہی ہیں۔ملز کی فخریہ پیشکش ہے کہ طالبعلم کا کام صرف پہلے صفحے پر اپنا نام لکھنا ہوگا، باقی مواد لکھا لکھایا مل جائے گا۔ اخبار کے مطابق اگر مقالہ پسند نہ آئے تو تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک مل نے اعتراف کیا کہ اسے روزانہ 100 آرڈر ملتے ہیں، جن میں سے 15 سے 20 پی ایچ ڈی کے مقالوں کے ہوتے ہیں، 80 ہزار الفاظ پر مشتمل پی ایچ ڈی کا مقابلہ 4 ماہ میں تیار کر کے حوالے کردیا جاتا ہے۔اخبار نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ آن لائن فرمز کینیا میں پڑھے لکھے افراد سے مقالے لکھواتی ہیں۔ کنگز اکیڈمک مل نے طلبہ کے بھیس میں بات کرنے والے صحافی کو بتایا کہ وہ سالانہ 12ہزار برطانوی طلبہ کو مقالے بیچ رہی ہے۔ 12ہزار میں سے 50 خریدار آکسفورڈ اور کیمبرج میں پی ایچ ڈی کے طلبہ ہیں، تاہم آکسفورڈ اور کیمبرج نے لکھے لکھائے مقالوں پر پی ایچ ڈی ڈگری دینے کا الزام مسترد کردیا ۔