پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد،نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں کا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما پر مبینہ تشدد،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا جناح ایونیو نزد سیورفوڈ کے قریب نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کی منیارٹی ونگ کے صدر چوہدری جاوید اٹھوال کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا تھانے لے جاکر تلاشی کے بہانے 1 لاکھ80 ہزار روپے نکال لئے جو واپس کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں،

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کی حدود میں ڈیوٹی کرنے والے دو پولیس اہلکار ایگل سکوارڈ کہ ملازم نے منیارٹی ونگ کے صدر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا چوہدری جاوید اٹھوال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شام چار بجے کے قریب ہمراہ دو افراد وسیم اورالیاس ولد بوٹا مسیح کے ساتھ میریٹ ہوٹل سے پرمنٹ کے مطابق شراب لے کر آ رہے تھے کے تھانہ کوہسار کی حدود بلیو ایریا نزد سیورفوڈ کے قریب 2پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار نے پیچھا کرتے ہوئے روکا. اور روکنے پر دونوں پولیس اہلکاروں نے دو بوتل شراب مانگنے کا تقاضا کیا انکار کرنے پر انہوں نے ہاتھاپائی شروع کردی اس دوران پاس موجود اسلحہ سے انہوں نے پسٹل اور رائفل کے بٹ مار کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زخمی ہوگیا. اور زخمی حالت میں پولیس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوستوں کو تھانہ کوہسار منتقل کردیااس دوران ہماری تلاشی بھی لی گئی. دوران تلاشی پولیس اہلکاروں نے بھاری رقم ایک لاکھ 80ہزار روپے کیش نکال لی جو انہوں نے واپس نہ کی. متعلقہ تھانہ کے ایڈ یشنل ایس ایچ او نو از SIنے معاملے کو سنا. اور مجھے زخمی دیکھ کر بولے کے فوری طور پر اپنا علاج کروائیں. ہم سے برآمد ہونے والی شراب کا پرمنٹ دیکھ کر بو تلیں واپس کردی. تشدد کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی اور کہا کسی بھی افسر کو ہمارے بارے میں بتایا تو کار سرکار میں مداخلت وہ دیگر دفعات لگا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دوں گا.

تشدد کا نشانہ بننے والے پیپلز پارٹی کی منیا رٹی ونگ کے صدر چوہدری جاوید اٹھوال نے چیف کمشنر اسلام آباد وزیر داخلہ اسلام آباد اور آئی آپریشن اسلام. آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور دوران تلاشی مجھ سے لی گئی رقم 1 لاکھ 80 ہزار برآمد کر کے میرے حوالے کی جائے۔

اس با رے میں جبب متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او عبد الرزا ق سے مو قف لیا گیا تو انہو ں نے کہا کہ میں اپنے آ با ئی علا قہ میں اا یا ہو ا ہو ں اور چھٹیو ں پر ہوں مجھے اس با رے کو ئی علم نہیں ،تھا نہ کو ہسارکے ڈ یو ٹی آفسر نو از SIسے را بطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا تا ہے کہ مجھے سا ری با ت کا علم ہے اور ان سے مو قع پر شرا ب پکڑ ی گئی تھی تحقیقات کی گئیں تو چو ہد ری جا وید نے پر منٹ دیکھا یا تو تینو ں کو چھو ڑ دیا تھا ،ایک رو پیہ تک وصو ل نہیں کیا ،ہما رے اوپر پیسو ں کا الز ام لگا یا جا رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…