جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، قرضہ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی ’’اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت گھر کی تعمیر یا خریداری کے لیے شہریوں کو دی جانے والی مالی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسکیم کے ذریعے فراہم کیے جانے والے مجموعی ہاؤسنگ فنانس کا حجم 313 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران قرضوں کی منظوری اور اجرا میں بھی واضح تیزی دیکھی گئی ہے۔مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق جون 2026 سے اب تک اسکیم کے تحت 53 ہزار 100 سے زائد قرضے منظور کیے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف دو ماہ کے دوران منظور شدہ قرضوں کی تعداد میں 111 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گھروں کے لیے مالی معاونت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔ان کے مطابق اسی مدت میں 8 ہزار 700 سے زائد قرضے جاری کیے گئے، جس میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اسکیم کے تحت جاری کی جانے والی مجموعی رقم 45 ارب روپے سے زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ اس میں بھی تقریباً 120 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خرم شہزاد نے بتایا کہ ہاؤسنگ فنانس میں ہونے والی یہ پیش رفت تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے بھی مثبت ثابت ہورہی ہے۔

گھروں کی تعمیر میں اضافے کے باعث سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر تعمیراتی اشیا کی طلب بڑھنے کی توقع ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں رہائشی یونٹس کی کمی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع امکانات پیدا کررہی ہے۔ ان کے مطابق کم لاگت والے مکانات، جدید ہاؤسنگ منصوبوں، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی تعمیرات اور توانائی کی بچت کرنے والے گھروں میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر ہاؤسنگ فنانس کا نظام شہریوں کی گھروں سے متعلق ضرورت کو معاشی سرگرمی میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے نتیجے میں تعمیرات کے علاوہ مختلف کاروباری شعبوں، روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…