جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت کچھ مہینے اوررہی تو کیا ہوگا؟ وزیرخزانہ اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے خوفناک پیش گوئی کردی

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)سابق گورنر سندھ و مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم پریشان ہیں کہ قوم سے کئے گئے وعدے کیسے پورے کریں، پی ٹی ائی کی حکومت میں تھوڑے ماہ اور رہی تو ہر طرف بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان آئے گا ابھی شروعات ہے پانچ سال پورے ہونے پر کیا ہوگا دو سوبلین ڈالر باہر لانے کے وعدے اور ٹیکس نہ لگانے کی باتیںآج کہاں ہے،

حکومت کا ذہین بچگانہ ہے عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے ڈنمارک کے وزیر اعظم کی مثالیں دیتے تھے کہ وہ سائیکل پر آفس جاتے ہیں حکومت میں آتے ہی عمران خان نے سائیکل چلانا چھوڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر محمد زبیرکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک کے اعداد وشمار میں نصف کمی ہوچکی ہے چھ لاکھ سے زائد افراد کے بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے چالیس لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلیں جائینگے جن پر کل تک عمران خان جن پر روزانہ پچیس کروڑ منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے تھے وہی اسٹیٹ بنک کے گورنر ہیں سابق گورنر کا کہنا تھا کہ اٹھ ماہ گزرنے کے باوجود عوام مہنگائی کی جس دلدل میں پھس چکے اس کا حل شاید نکالنا بہت مشکل ہے آج معیشت اس مشکل میں پھس چکی ہے آج حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے آج جو کچھ ہورہا ہے وہ سب دعوے کرنے والے عمران خان کے لئے کسی بے شرمی سے کم نہیں ہے، سات ماہ میں ائی ایم ایف سمیت کسی دوست ملک کو نہیں چھوڑا جس سے بھیک نا مانگی ہو محمد زبیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا ٰآج مہنگائی دوگنی جبکہ گروتھ ریٹ ادھے سے بھی کم ہو جائیگا اج حکومت عوام کو بکریاں اور مرغیاں پالنے کے مشورے دے رہی ہے وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنی پرانی تقاریر ضرور سنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…