پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

تنقید کرنے والے خراب ذہنیت کے افراد ۔۔۔! عامر لیاقت سے تنازعہ پروفاقی وزیر شیریں مزاری اداکارہ مہوش حیات کے حق میں کھل کر بول پڑیں

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اداکارہ مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پرتنقید کرنے والوں کو بیماراورخراب ذہنیت کے افراد قراردے دیا۔نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیازسے نوازے جانے کے باوجود ابھی تک یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے

اور ان پر تنقید کرنے والے اب بھی اس بات پر شدید غصے میں ہیں کہ مہوش حیات کو پاکستان کی کون سی خدمات انجام دینے کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔جہاں مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کے حق میں آوازیں اٹھانے والے بھی بہت ہیں۔ حال ہی میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دے دیا۔شیریں مزاری نے مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے یہ جان کر شدید کوفت ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی کردارکشی بھی کی۔ مہوش حیات کو یہ اعزاز بطور اداکارہ ان کی شاندار کارکردگی کوتسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے، لیکن کچھ مایوس افراد نے انہیں یہ اعزاز ملنے پر ان کے کردارپرحملہ کیا، کچھ بیمار اور خراب ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بناتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکار بھی مہوش حیات کے حق میں آوازیں اٹھاچکے ہیں۔ وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اداکارہ مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پرتنقید کرنے والوں کو بیماراورخراب ذہنیت کے افراد قراردے دیا۔نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیازسے نوازے جانے کے باوجود ابھی تک یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…