اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل کو ناکام کرنے کی کوشش کی ،دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا نقصان ہمارے اپنے ملک کو ہو رہا ہے، اسفندیار ولی خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معامات میں مداخلت کا نقصان ہمارے اپنے ہی ملک کو ہو رہا ہے ، اپنے ملک میں عوامی مینڈیٹ کو چرانے والے حکمران افغان عوام کے مینڈیٹ کی توہین کا کسی طور حق نہیں رکھتے ،

افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل کو ناکام کرنے کی کوشش کی ہے ،افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر عمران خان کے غیر سنجیدہ بیانیہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ افغان عوام نے 4 دہائیاں جنگ اور تشدد کے زیر اثر گزاری ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب پائیدار قیام امن کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے تو کپتان نے افغان حکومت کو ہی سائیڈ لائن کرنے کی مذموم کوششیں شروع کر دی ہیں جو دوسرے ممالک کے معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلط وزیر اعظم واضح کریں کہ انہوں نے یہ بیان کس کے کہنے پر جاری کیا،اور ایسے بیانات سے واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور افغان عوام کی خودمختاری کو داؤ پر لگا رہا ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ طالبان کی نمائندگی کر رہے ہیں جو ملک کی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے، اسفندیار ولی خان نے مزید کہاکہ اس نازک وقت میں پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک باہمی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنی تگ و دو جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے اور اگر پاکستان کی حکومت واقعی افغانستان کے ساتھ خوشگوار و قریبی تعلقات کی خواہشمند ہے تو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے،

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے انتخاب کا حق افغان عوام کے پاس ہے اور افغان جنگ کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ جاری امن مذاکراتی عمل وہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق بشمول تمام سٹیک ہولڈرزاور افغان حکومت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں رہی ہے،اور حکومت کو چاہئے کہ بعد میں صفائیاں پیش کرنے کی بجائے پہلے سے ہی محتاط رہتے ہوئے سنجیدہ بیانیہ اپنا یا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…