پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شاہ محمود قریشی کے جعلی بھتیجے کی جھنگ انتظامیہ کو دھمکیاں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جعلی بھتیجا بن کر جھنگ انتظامیہ کو دھمکی دینے بالخصوص شعبہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے معاملات میں دخل اندازی کرنے میں مصروف ہے، مقامی باشندہ اسد نامی شخص نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھتیجا بن کر بہروپیہ مقامی انتظامیہ کو تنگ کر رکھا ہے

اور افسران کے علاوہ دیگر سرکاری عملے کو تنگ کرنے میں مصروف ہے،  اسد نامی بہروپیہ جھنگ شعبہ تعلیم کے افسران کو اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کے تبادلے کرانے اور سکولوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں ایس ایم ایس کے ذریعے بات لائی گئی ہے جبکہ ڈی سی جھنگ کو بھی محکمہ تعلیم میں بہروپیہ کی نوسربازیوں بارے آگاہ کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی ایک بہن کی شادی شاہ جیونہ خاندان کے سربراہ بخاری افتخار کے ساتھ ہوئی تھی بخاری خاندان پورے ضلع میں شرافت کے لحاظ سے مشہور ہے لیکن اب جھنگ کے نوسرباز لوگ خود کو وزیر خارجہ کے بھانجے اور بھتیجے بن کر سرکاری معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جب کہ عمران خان نے اپنے وزراء4 اور ممبران اسمبلی کو بھی حکم دے رکھا ہے کہ وہ سرکاری معاملات میں مداخلت نہ کریں لیکن چند بہروپیے اور نوسرباز لوگ چند وزراء4 کے نام پر جھنگ انتظامیہ کے معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بہروپیہ ڈی سی جھنگ اور ڈی پی او جھنگ آفس میں مسلسل آتا جاتا ہے بالخصوص خواتین اساتذہ کے تبادلے کرانا اس کا مشغلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…