پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری محکموں میں بڑا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا،بڑے پیمانے پر اقدامات

datetime 27  مارچ‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو سرکاری محکموں میں اصلاحات کے ذریعے گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دوروں کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق سرکاری محکموں

میں اصلاحات کے ذریعے گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اصلاحات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد اور نتائج کا جائزہ لینے اور خصوصاً پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ترجمان ڈاکٹرشہباز گل کو صوبے کے تمام سرکاری میں اچانک دورے کرنے کا اختیار دیا ہے۔مراسلے میں تمام اداروں کے سربراہان کو وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد کے احکامات بھی دئیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…