جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں انتہائی تشویشناک کمی ، اسٹیٹ بینک نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی، سات ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 4 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔اعداد د شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی، سات ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 17.6 فیصد کمی سے ایک ارب 45 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 13 کروڑ 22 لاکھ ڈالر، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، جب کہ جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک کروڑ ڈالر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…