منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا،سابق امریکی سفیررچرڈ اولسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا، پاکستانی وزیراعظم کے افغان امن عمل سے متعلق بھی مثبت اقدامات کیے، پاکستان افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں مدد کی، یہ تعلقات کیلئے اہم ہے، عمران خان نے افغان امن عمل سے متعلق چند مثبت اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں مہارت کا مظاہرہ کیا، طالبان کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مراحل میں ہیں، پاکستان افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان میں اپنے اثرور سوخ کو استعمال کرسکتا ہے۔ادھر پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کو پر امن، مستحکم اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان قابل غور وسائل سے فائدہ اٹھائے تو عالمی معیشت میں اہم پلیئر بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان 2018 میں دو طرفہ تجارت 6.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی، دو طرفہ تجارت کو اس سے بھی آگے بڑھایا جاسکتا ہے، امریکی حکومت کا سب سے بڑا ایکس چینج پروگرام پاکستان کیساتھ ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…