منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کے جعلی بھتیجے کی جھنگ انتظامیہ کو دھمکیاں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جعلی بھتیجا بن کر جھنگ انتظامیہ کو دھمکی دینے بالخصوص شعبہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے معاملات میں دخل اندازی کرنے میں مصروف ہے، مقامی باشندہ اسد نامی شخص نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھتیجا بن کر بہروپیہ مقامی انتظامیہ کو تنگ کر رکھا ہے اور افسران کے علاوہ دیگر سرکاری عملے کو تنگ کرنے میں

مصروف ہے، اسد نامی بہروپیہ جھنگ شعبہ تعلیم کے افسران کو اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کے تبادلے کرانے اور سکولوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں ایس ایم ایس کے ذریعے بات لائی گئی ہے جبکہ ڈی سی جھنگ کو بھی محکمہ تعلیم میں بہروپیہ کی نوسربازیوں بارے آگاہ کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی ایک بہن کی شادی شاہ جیونہ خاندان کے سربراہ بخاری افتخار کے ساتھ ہوئی تھی بخاری خاندان پورے ضلع میں شرافت کے لحاظ سے مشہور ہے لیکن اب جھنگ کے نوسرباز لوگ خود کو وزیر خارجہ کے بھانجے اور بھتیجے بن کر سرکاری معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جب کہ عمران خان نے اپنے وزراء اور ممبران اسمبلی کو بھی حکم دے رکھا ہے کہ وہ سرکاری معاملات میں مداخلت نہ کریں لیکن چند بہروپیے اور نوسرباز لوگ چند وزراء کے نام پر جھنگ انتظامیہ کے معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بہروپیہ ڈی سی جھنگ اور ڈی پی او جھنگ آفس میں مسلسل آتا جاتا ہے بالخصوص خواتین اساتذہ کے تبادلے کرانا اس کا مشغلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…