جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

دعوے دھرے رہ گئے، تحریک انصاف حکومت سعودی حکومت سے حج اور عمرہ پر عائد 2ہزار ریال فیس معاف کرانے میں ناکام

datetime 25  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف حکومت سعودی حکومت سے حج اور عمرہ پر عائد 2ہزار ریال فیس معاف کرانے میں ناکام رہی ہے ، سعودی حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود فیس معافی سے متعلق تاحال کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے امسال حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے لاکھوں پاکستانی فیس ادا کریں گے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت ،صدر مملکت اور وفاقی وزیر کی جانب سے سعودی حکومت سے بار بار درخواستوں کے باوجود تاحال سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے فیس ختم نہیں کی ہے ۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے تین سال کے دوران عمرہ کی ادائیگی اور5سالوں کے دوران دوبارہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین پر عائد 2ہزار ریال فیس کے خاتمے سے متعلق تاحال کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی اور آنے والے حج پر مقررہ مدت کے دوران دوبارہ جانے والے پاکستانی 2ہزار ریال فیس ادا کریں گے واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکمرانوں کے ساتھ حج و عمرہ فیس کی معافی کے لئے خصوصی درخواست کی جس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج کے انتظامات اور معاہدے کیلئے سعودی عرب جانے کے بعد سعودی وزارت حج سے بھی فیس معافی کا مطالبہ کی جس پر سعودی حکام نے مثبت تعاؤن کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سعودی حکام سے پاکستانیوں کیلئے 2ہزار ریال فیس معاف کرنے کی درخواست کی اور اس کے بعد تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی جانب سے فیس معافی کے حوالے سے بہت چرچا کیا گیا تاہم سعودی حکومت یا سعودی سفارت خانے کی جانب سے تاحال حج اور عمرہ پر عائد فیس معاف کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے اور 3سالوں کے دوران عمرہ ادا کرنے اور5سالوں کے دوران حج ادا کرنے والوں پر یہ فیس لاگو ہے واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اپنے خاندان ،والدہ ،بیوی اور بہن کے ساتھ بطور محرم جانے والے مرد حضرات اگر 5 سالوں کے دوران حج کی ادئیگی کیلئے گئے ہوں تو ان کو بھی یہ فیس ادا کرنی ہوگی ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…