بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مراد علی شاہ سے ڈیڑھ گھنٹے تک مخصوص کمرے میں پوچھ گچھ،جب باہر نکلے تو نیب کے بارے میں کیا کہا؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا، ٹھٹھہ شوگر ملز کی نجکاری سے متعلق ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بتادیا ہے ان کے پاس چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے تاہم وہ نیب کے ساتھ تعاون کریں گے۔

میں اپنی جیب سے خرچہ کر کے آیا ، حکومت نے فورسز پر کافی خرچہ کر دیا ،اگرسندھ میں بلا لیتے تو بہتر ہوتا،پنڈی میں تفتیش کرنے پر کافی سوالات اٹھتے ہیں،راولپنڈی میں ہمارا تجربہ اچھا نہیں،میرا چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا،قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت 26مارچ کو طلب کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ نے اپنی مصروفیت کے باعث 25مارچ کو پیش ہونے کی درخواست کی تھی جسے نیب نے گزشتہ روز منظور کرلیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے ان سے ملاقات کی جس کے بعد وہ انہیں اپنے ہمراہ پوچھ گچھ کیلئے مختص کمرے میں لے گئے۔ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ سے نیب کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ٹھٹھہ شوگر ملز کی نجکاری سے متعلق پوچھ گچھ کی اور وہ اس حوالے سے اپنے ہمراہ کچھ دستاویزات بھی لائے۔

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ شوگر ملز کی نجکاری کا آغاز مشرف دورمیں2002 میں ہوا، 2012 تک چھ بار ٹھٹھہ شوگرملز اور دادو شوگرملز کی نجکاری کی کوشش کی گئی ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ شوگر ملز 2012 میں اومنی گروپ کو 127.5 ملین روپے میں دی گئی، ٹھٹھہ شوگرملز کی بولی دو کمپنیوں نے دی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ اومنی گروپ کے مقابلے میں دوسری کمپنی نے 25 فیصد کی ابتدائی رقم جمع نہ کروائی۔ ذرائع کے مطابق رقم جمع نہ کروانے پر ملز دوسری بولی دینے والے اومنی گروپ کودے دی گئی۔

ٹھٹھہ شوگر ملز سندھ شوگر کارپوریشن کے زیرانتظام تھی، مراد علی شاہ نے بطور وزیرخزانہ ٹھٹھہ شوگر ملز کی نجکاری کے لیے آخری دستخط کیے تھے۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اس کیس میں ان کے خلاف نیب کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک گھنٹے سے زیادہ ٹھٹھہ شگر ملز کے حوالے سے سوالات کیے جس کے انہوں نے مناسب جوابات دئیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے نیب کے سوالات کے جواب دے دئیے ہیں تاہم نیب کی جانب سے ایسا تاثر نہیں آیا کہ وہ اس کیس میں دوبارہ تفتیش کیلئے بلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ وزرا اور دیگر افراد اپنے خرچے پر کراچی سے راولپنڈی آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ جے آئی ٹی نے جو نتیجہ نکالا وہ غلط ہے ۔مراد علی شاہ نے کہاکہ خودجے آئی ٹی کے وکیل نے کہا کہ غلط نتیجہ نکالاگیا۔

انہوں نے کہاکہ نیب کے بلانے پرخوش ہوں کہ میراموقف بھی سنا گیا۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے متعلق خودچیف جسٹس نے کہا وہ بے قصورہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا میڈیا ٹرائل ہورہاہے ،میں نے پہلے بھی نا پسندیدگی کا اظہار کیا آج بھی کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی نے خود کہا کہ بلاول بھٹو اور میرے بارے کچھ چیزیں کلیئر کرنی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آج میرے ساتھ مناسب رویہ رکھا ،میں اپنی جیب سے خرچہ کرکے آیا لیکن حکومت نے فورسز پر کافی خرچہ کیا،اگرسندھ میں بلا لیتے تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ پنڈی میں تفتیش کرنے پر کافی سوالات اٹھتے ہیں،راولپنڈی میں ہمارا تجربہ اچھا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے جو کچھ پوچھنا تھا وہ پوچھ لیا ،ایک سوالنامہ مجھے دکھایا گیا لیکن تھمایا نہیں گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…