جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

قیادت کے روئیے اور عوامی سیاست کے بجائے “ماہانہ فکری نشستوں “سے تنگ جی ڈی اے رہنمائوں نےبالآخر کیا کام شرو ع کردیا؟حامی بھی دیکھ کر حیران

datetime 25  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)مختلف الخیال جماعتوں اور سیاستدانوں کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت کے روئیے اور عوامی سیاست کے بجائے “ماہانہ فکری نشستوں “سے تنگ جی ڈی اے رہنمائوں نے گوشہ نشینی اختیار کرنا شروع کردی جبکہ کئی جی ڈے اے رہنما بہترسیاسی مستقبل کے لیے نئی سیاسی اڑان بھرنے کی تیاری کررہے ہیں سابق وزیراعلی غوث علی شاہ نے جی ڈی اے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں۔

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے بھی دیگر جماعتوں سے رابطے بڑھا نا شروع کردئیے، جی ڈی اے کی صوبائی قیادت کے روئیے سے نالاں شکارپور کے بااثر سیاسی خاندان غوث بخش مہر نے اپنی سیاسی راہیں جی ڈی اے سے جدا کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم بھی ٹارگٹڈعوامی وسیاسی فوائد کے حصول میں ناکامی پر جی ڈی اے سے مایوس ہوگئے ہیں سندھ کئی نامور سیاسی خانوادوں اور ہیوی ویٹ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں سیاسی بسیرے کے لیئے رابطے کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کی سربراہی میں بنایاگیا سیاسی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ میں موثر عوامی وسیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب اپنی ضرورت واہمیت کھورہاہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل تین سابق وزرائے اعلی سندھ،سابق وموجود ہ وفاقی وزرااور دیگر سرکردہ سیاستدان جی ڈی اے میں سیاسی مستقبل سے خاصے پریشان ہیں اس حوالے سے اہم زریعے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ترین وفاقی وزیر نے سندھ کے کئی سیاسی ہیوی ویٹ سے رابطے اور ملاقاتیں کیں اور کئی سیاستدانوں نے ازخود جبکہ دو کو وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کے موثر سیاسی مقابلے اور سندھ کے سیاسی میدان میں سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی مرتب کررہی ہے اس حوالے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل اہم رہنما نے بتایا کہ جی ڈی اے عوامی رابطہ مہم اور بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے بجائے ماہانہ فکری نشستوں پر اکتفا کررہی ہے ایسے میں سیاستدان کب تک ڈرائنگ روم تک خود کو محدود رکھے ۔

اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ جی ڈی اے میں شامل سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر اربا ب غلام رحیم نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے اور پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کے خواہشمند ہیں جبکہ شکارپور سے رکن قومی سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر اور انکے صاحبزاد ے رکن سندھ اسمبلی شہریار مہر کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ غوث بخش مہر جی ڈی اے کی صوبائی قیادت سے شدید نالاں ہیں ۔

غوث بخش مہر جی ڈی اے چھوڑنے اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں گھوٹکی کے سردار علی گوہر مہر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جی ڈی اے میں خود کو مس فٹ سمجھ رہے ہیں جبکہ نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی جو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہیں انہوں نے بھی جی ڈی اے کے اجلاسوں میں آنا کم کردیا ہے اور وہ بھی اپنے بھتر سیاسی مستقبل کے لیے کئی آپشنز پر کام کررہے ہیں سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ بھی ان دنوں سیاسی گوشہ نشینی اختیار کیے ہوئے ہیں امکان ہے کہ جی ڈی اے کی سیاسی حکمت عملی اگر برقرارر ہی تو ان کی اپنی اتحادی پی ٹی آئی ہی جی ڈی اے کی چند وکٹیں گرادے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…