بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

سانحہ کرائسٹ چرچ کا واحد شہید جسے پاکستان میں دفن کیا گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی۔وہ پیرکی صبح کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی سید اریب احمد کی میت کراچی میں ان کے ورثا کے حوالے کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کا جسد خاکی غیرملکی پروازای کے 600سے کراچی پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیربلدیات سندھ سعید غنی، میئرکراچی وسیم اختر، کمشنرکراچی افتخارشلوانی ،ایم کیوایم پاکستان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔میت ایئرپورٹ سے اریب کے گھرمنتقل کی گئی۔گورنرسندھ نے کہاکہ اریب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اریب کی فیملی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، وزیراعظم نیوزی لینڈ نے اپنے رویے سے عالم اسلام کا دل جیت لیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے کو دہشت گردی کے علاوہ کوئی نام نہیں دینا چاہیے،دنیا میں اسلام کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام ہمیں مل جل کر رہنے کی تعلیم دیتا ہے، ہمیں اس پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہاکہ اریب کے والد کا حوصلہ بلندہے،سیاسی جماعتوں کے کارکن شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں ، اس بے گناہ نے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی ، ہمارے بس میں جوہوگا حکومت سندھ کی جانب سے وہ سب کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں میئرکراچی نے کہا کہ اریب ماں باپ کا ایک ہی بیٹا تھا، یہ افسوس ناک واقعہ ہے ،وہاں کی وزیر اعظم اور نیوزی لینڈ کے عوام نے مسلمانوں کے ساتھ جو یکجہتی کا اظہار کیا وہ متاثر کن ہے میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور خصوصا پاکستان میں عام شہری کے پاس اسلحہ پر پابندی ہونا چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات کسی بھی جگہ دوبارہ نہ ہوں اس وقت پاکستان سمیت دنیا کو اسلحہ سے پاک ماحول کی ضرورت ہے۔اس موقع پروسیم اخترنے شہریوں کی جانب سے سید اریب کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اریب کے پڑوسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ اریب اچھا بچہ تھا ہمارے سامنے بڑا ہوا، وہ ماں باپ کا ایک ہی سہارا تھا،ایک چھوٹی بہن ہے، اریب کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔خیال رہے اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…