جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

چغتائی لیب کی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کی تصدیق،واقعے کی رپورٹ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع چغتائی لیب نے سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل اور ان کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جانے سے متعلق وضاحت دی ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد سے ملاقات کے بعد ان کی میڈیکل رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔جس کے بعد ٹوئٹر صارف نے چغتائی لیب کی آن لائن پروفائل پر

موجود نواز شریف کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور آزادی سے جہاں چاہے رہیں۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور حامیوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ چغتائی لیب BoycottChughtaiLab#کا استعمال کیا اور اس ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا کہ یہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا تھا۔اکثر افراد کی جانب سے چغتائی لیب کی میڈیکل رپورٹس کی صداقت پر سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر رپورٹ کا ایک حصہ تبدیل کیا جاسکتا ہے تو باقی رپورٹ میں بھی رد و بدل کی جاسکتی ہے۔بعد ازاں چغتائی لیب کی جانب سے مختلف ٹوئٹس میں اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے مریض کی آن لائن پروفائل میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ٹوئٹر صارف اینڈلیس ریکوئسٹ 92(endlessrequest92@)نے آن لائن اس ردوبدل کا اعتراف کیا ہے۔لیب کی جانب سے مزید وضاحت دی گئی کہ ہمارے مریضوں کی لیبارٹری رپورٹ کی پرائیویسی ہمارے لیے اہم ہے،ہمارے سرورز پر مریض کی رپورٹ پر موجود آئی ڈی کے استعمال سے رپورٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس لیے لیبارٹری رپورٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔چغتائی لیب کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مریض کی آئی ڈی کے ذریعے آن لائن رپورٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہیں اور مریض کے گھر کے پتے سمیت پروفائل میں دیگر معلومات میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں کسی نے مریض کی پروفائل تک رسائی حاصل کی اور گھر کے پتے کی جگہ تبدیلی کی۔مزید کہا گیا کہ مریض کے آن لائن لیب ریکارڈ کو اصل حالت میں بحال کردیا گیا ہے اور واقعے کی رپورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )کے سائبر کرائم ونگ میں درج کروادی گئی ہے۔چغتائی لیب کی انتظامیہ نے اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں واضح کیا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔لیب کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ آن لائن رپورٹس کی ٹمپرنگ روکنے اور ریکارڈ مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…