جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا، 20نکاتی ایجنڈاجاری 

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا ،کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ،اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریف کریں گے ،کابینہ لاہور نئی دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی ،کابینہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کریگی،وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی

2019 کی منظوری دیگی،کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہو گی،کابینہ پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کا بھی جائزہ لے گی۔اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میں پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ،اجلاس میں اعلی سرکاری افسران کو کار کی جگہ الاؤنس دینے مونیٹاء زیشن پالیسی کے سخت اطلاق پر غور کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…