منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار ہلاک

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے ایک واقعے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو عزیز آباد کے علاقے بھنگوریا گوٹھ میں پیش آیا۔پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے اس علاقے میں پولیس کی ایک موبائل کو نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں جو نائٹ ڈیوٹی پر تھے۔تاحال کسی تنظیم کی جانب سے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان تین اہلکاروں کی ہلاکت سے قبل رواں ماہ کے دوران ہی نامعلوم افراد نے شہر میں ایک سابق جیل سپرٹنڈنٹ اور دو ڈی ایس پیز سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔اس کے علاوہ ایک حملے کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس کارروائی میں پانچ مبینہ حملہ آور مارے گئے تھے۔ان میں سے دو حملوں کی ذمہ داری شدت پسند کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان نے قبول کی تھی۔کراچی میں رینجرز اور پولیس شہر کے مختلف علاقوں اور مضافات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شدت پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے ارکان کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھئے:چین : شادی کیلئے ’ہاں ‘کہنے سے پہلے چینی خواتین کیا شرط عائد کرتی ہیں ؟



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…