منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

بھارت میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے بڑھ گئی

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں ہوء? ہیں جہاں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گرمی کی وجہ سے اب تک 1118 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست مغربی بنگال اور اڑیسہ (اوڈیشا) میں گرمی کی وجہ سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ریاستی حکومت نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے اور ضروری احتیاط برتنے کے لیے کہا ہےآندھرا پردیش میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 852 ہو گئی ہے جبکہ تیلنگانہ میں یہ تعداد 266 ہے جہاں گذشتہ دنوں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ہسپتالوں کو لو سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لیے ہوشیار کر دیا گ?ا ہے جبکہ لوگوں سے گھر کے اندر رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ہر چند کہ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں گرمی کے اثرات اپریل کے وسط سے ہیں لیکن سب سے زیادہ ہلاکتیں متاثرہ دو ریاستوں آندھر پردیش اور تیلنگانہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔گرمی کے اثرات دارالحکومت دہلی کے علاوہ دوسری ریاستوں میں بھی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ریاست آندھر پردیش میں پیر کو درج? حرارت 47 ڈگری تک چلا گیا تھا۔
تیلنگانہ میں قدرتی آفات کے محکمے کے کمیشنر بی آر مینا نے بی بی سی کو بتایا: ’منگل کو کچھ راحت ملی ہے۔ کچھ جگہوں پر درج? حرارت 45 ڈگری سے نیچے آ گیا ہے۔دوسری جانب خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آندھر پردیش میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے شعبے کی خصوصی کمیشنر پی تلسی رانی نے کہا: ’ریاستی حکومت نے ٹی وی اور دوسرے میڈیا کے ذریعے آگاہی پروگرام شروع کیا ہے اور لوگوں کو بغیر سر ڈھنکے باہر نہیں نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دوسرے اقدامات کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’سرکاری اداروں اور این جی اوز کو شہروں میں پینے کے پانی کے کیمپ لگانے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ لوگوں کے لیے پانی فوری طور پر دستیاب ہو۔حیدرآباد میں رہنے والے آلفریڈ آئنیس کا کہنا ہے کہ عوام کو ابھی تک کوئی امداد نہیں ملی ہے۔انھوں نے کہا: ’میں نے اپنے پڑوس میں ایک تین سالہ بچے کی لو سے موت دیکھی ہے جو کہ بہت افسوسناک ہے۔ حکومت بہت کچھ نہیں کر رہی ہے تاہم ہم لوگ انفرادی طور پر اپنی جانب سے پوری کوشش کر رہے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر منگل کو جاری تازہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں کچھ جگہوں پر لو کے حالات برقرار ہیں۔ شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں ایک دو مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔دارالحکومت دہلی میں گذشتہ دنوں درج? حرارت 45.5C رہا جو کہ گذشتہ دو سال کے دوران ایک ریکارڈ ہے۔سنہ 2002 اور سنہ 2003 کے دوران بھارت میں گرمی کی لہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سنہ 2010 میں کم از کم 300 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…