پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آگے بڑھ رہا ہے : مسرت جمشید چیمہ

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور آنے والے سالوں میں اس کی معیشت مزید مضبوط ہو گی ، آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ مسائل کی اصل وجہ ہے۔

جس پر فوری قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو جس حال میں ملک کی باگ ڈور ملی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے دوست ممالک نے ہمارے ساتھ بھرپو ر تعاون کیا جس سے ہم ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ذریعے بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں اور دنیا کے کسی بھی خطے میں یہ عمل کبھی بھی آسان نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا اور پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان جلد ترقی کرتی معیشتوں میں شامل ہوسکتا ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اگر ہم نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ترقی کرنی ہے تو ہمیں آبادی میں تیزی سے ہوتے اضافے کو کنٹرول کرنا ہوگا اور اس کیلئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عملی اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…