ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

شین واٹسن سے پی ایس ایل فائنل میں تلخ کلامی،امام الحق کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 18  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن سے تلخ کلامی پر ان سے معافی مانگ لی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران امام الحق واٹسن سے الجھ پڑے۔شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی۔

کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگ لی۔اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعہ کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔کرکٹر نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو بھی مبارکباد دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…