جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، وزیر اعظم کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو کامیابی پر مبارکباد

datetime 18  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ فورکے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اس کی انتظامیہ اور ویوین رچرڈ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ پیر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو

مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…