اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم لائیو سٹاک ٹاسک فورس پالیسی فریم ورک دینے میں ناکام ،ٹاسک فورس میں اربوں کی کرپشن میں ملوث اہم شخصیت بھی شامل

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم لائیو سٹاک ٹاسک فورس چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی پالیسی فریم ورک تیار نہ کر سکی۔ یہ ٹاسک فورس وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے بنائی گئی تھی جس میں پنجاب کے سابق سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق بھی شامل ہیں جو کئی ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور نیب حکام اس موصوف کے خلاف تحقیقات کرنے میں مصروف عمل ہین وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک فورس بنانے کا مقصد ملک میں جانوروں کی

افزائش نسل کو یقینی بنانا تھا اس ٹاسک فورس کا اہم آفس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہے جہاں جہانگیر ترین براجمان ہوتے ہیں ۔ اس ٹاسک فورس کے ممبران میں ارباب شہزاد‘ امیر عبداللہ‘ عدیل احمد عالی‘ وقار احمد‘ سید سعود پاشا‘ نسیم صادق ‘ عمران اعجاز ‘ ہاشم پاپلزئی ‘ یوسف ظفر‘ جاوید ہمایوں ‘ عرفان خالد‘ خورسید احمد‘ جاوید اقبال خان‘عامر بن ظہیر ‘ فتح خان‘ عنصر چٹھہ اور محمد علی تالپور شامل ہیں ان کے علاوہ وزیراعظم انسپکشن ٹیم کے سربراہی سعود حیات ٹمن بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…