جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

قومی تھروبال چمپئن شپ کل سے پشاور میں شروع ہوگی

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

پشاور (این این آئی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے تعاون سے قومی تھروبال چمپئن شپ(کل) منگل سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں چمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، کے علاوہ سکول اور کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔ چمپئن شپ میں

شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ (آج )پیر کو شام پانچ بجے ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور چمپئن شپ 22 مارچ تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹرافیاں، اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…