اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

فائنل کھیلنے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شدید دھچکا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد احمد میچ کے دوران چہرے پر بال لگ جانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں جیت گلیڈی ایٹرز کے حصے میں آئی۔میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کے اوور سیز پلیئر فواد احمد حریف ٹیم کے امام الحق کے اسٹریٹ

ڈرائیو کا شکار بنے اور بال ان کے چہرے پر لگی جس کے بعد وہ اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔فواد اپنی ہی گیند پر امام الحق کے کیچ کو صحیح طرح جج نہ کر سکے اور بال ان کے چہرے پر لگی ، جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق بال لگنے کی وجہ سے فواد احمد کے جبڑے اور دانت پر چوٹ لگی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…