جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ لیگ کی تقریب میں وزیر اطلاعات کو بیٹنگ کی پیشکش،فواد چوہدری نے پہلی گیند پر ایسی شاٹ کھیلی کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ بدھ کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرکٹ لیگ کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بیٹنگ کی پیشکش کی گئی ۔فواد چوہدری نے پہلے بال پر چوکا مارا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرکٹ لیگ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست اور کرکٹ میں سب کو دلچسپی ہوتی ہے ۔

کرکٹ کو ہر صورت میں فروغ ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کرکٹ کے علاوہ پاکستان میں ہر کھیل کو فروغ ملنا چاہیے ۔کرکٹ کے شائقین پاکستان میں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر کوئی کرکٹ شوق سے دیکھتا اور کھیلتا ہے۔ دریں اثناوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے، دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی، پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں۔ بدھ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان نے عالمی اعزازات اور کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وقت کیساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبوں میں تنزلی آئی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان نے کھیلوں میں ہمیشہ شاندار روایات قائم کیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کھیلوں میں خواتین کو شامل کرنا ضروری ہے۔وزیرا طلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ خواتین نے کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔وزیرا طلاعات نے کہاکہ خواتین نے کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔وزیرا طلاعات نے کہاکہ کھیلوں سے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا ہوتی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ نئی نسل کیلئے سکرین کا استعمال کم اور کھیلوں کے مواقع بڑھانا ہونگے۔وزیرا طلاعات نے کہاکہ صحتمند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقادنہایت ضروری ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…