ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی ٹیم کے فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ! پاکستان کے شدید احتجاج پر آئی سی سی نے وضاحت کردی

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس کی اجازت طلب کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باقاعدہ طور پر فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم

کا فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا اور اسی بنیاد پر انہیں اجازے دی گئی تھی۔خیال رہے کہ بھارت کے شہر رانچی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا اور پھر میچ ہار گئی۔بھارتی ٹیم کے اس عمل کو پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ معاملہ آئی سی سی کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…