منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گرمی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فائدہ اٹھائیں

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا کے بہت سے خطوں میں گرمی کا موسم زور پر ہے۔ بھارت اور پاکستان میں گرمی اپنے عروج پر ہے۔ گرم موسم میں دھوپ اور گرم ہوا صحت پر جو اثر چھوڑتی ہے، اس سے اکثر افراد کی طبیعت بے حال ہوجاتی ہے۔ طبیعت کو بحال رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں، تو گرم موسم کی سختی سے نمٹا جاسکتا ہے۔ پانی کا وافر مقدار میں استعمال گرمی سے بچنے کے لیے نہایت اہم ہے، اپنے آپ کو فریش رکھیں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے، کیونکہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی پانی پینے کا ہی بہانہ ہے، لہذا گرمی میں کھائیں کم اور زیادہ مشروبات کے استعمال سے جلد اور جسم کے اندرونی نظام کو گرمی کے اثر سے محفوظ رکھیں۔ پھلوں میں پانی سے بھری گیند، قدرت کی واٹر بال، یعنی تربوز سے بھی بھر پور فائدہ اٹھائیں، تاکہ پیٹ بھی بھرے اور تقویت بھی ملے۔ معمول بنائیں نہانے کو، تاکہ فریش رہیں اور گرمی کا اثر کم سے کم ہو، لو کے تھپیڑوں میں باہر نہ نکلیں، لیکن نکلنا ضروری ہو تو چھتری ساتھ لے جانا مت بھولیں، تاکہ سورج کی تپتی شعاعوں سے بچ سکیں۔ گرم موسم طبیعت میں سستی پیدا کردیتا ہے۔ لہذا مرغن کے بجائے ہلکی غذاوﺅں یعنی دالوں اور سبزیوں کو روزمرہ کے کھانے میں شامل کریں تاکہ زندگی کا پہیہ تیز دوڑے۔ لیکن اگر گرمی سے طبیعت بگڑے، تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات ضرور لیں۔ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا خیال بھی رکھیں اور اس لیے گھر کے باہر پانی سے بھرا ایک مٹکا اور گلاس رکھیں، تاکہ دوسرے بھی گرمی سے نڈھال نہ ہو اور ہاں ان تدابیر کے ساتھ ساتھ گرم موسم میں بے چین جانووروں کا بھی خیال رکھیں اور چھت پر جا کر کنڈلیا میں پانی بھر دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…