ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 18 ٹیموں کو دعوت بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، لاہور گرامرز سکول، لمز

یونیورسٹی لاہور، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ کا فائنل2 اپریل کو کھیلا جائیگا جس کے اختتام پر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…