جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،سرفرازاحمد سمیت پانچ اہم کھلاڑی باہر، نئے کپتان کا اعلان کردیاگیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں بلے باز عابد علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد، بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، شاداب خان اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ حسین طلعت کو ڈراپ کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے اور اس سے قبل آسٹریلیا کی سیریز بڑی ہے، اس وجہ سے شعیب ملک کو کپتان بنایا تاہم کسی کھلاڑیوں کو فٹنس کی وجہ سے آرام نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…