جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

کینبرا(این این آئی) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے جس کیلئے آسٹریلوی ٹیم نے ایرون فنچ کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کیا۔

بھارت کے خلاف کھیلنے والے 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فاسٹ بولر مچل اسٹارک فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ کپتان، الیکس کیرے اور پیٹ کمنز مشترکہ طور پر نائب کپتان ہوں گے ، اسکواڈ میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈوف، نیتھن لیون اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل کیا جائے گا تاہم سلیکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے انہیں شامل نہیں کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 28 مارچ کو پابندی ختم ہونے کے باوجود اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کو دستیاب نہیں، دونوں کھلاڑی فٹنس کی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…