منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھنے کیلئے 16 مارچ کو کراچی آ ئینگے

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھنے کیلئے 16 مارچ کو کراچی آئیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھنے کیلئے 16 مارچ کو کراچی آئیں گے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے

سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرل نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نظم الحسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی دعوت پر اتوار کو ملائیشیا سے کراچی پہنچیں گے وہ پاکستان میں دس دن قیام کریں گے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نظم الحسن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھیں گے اور 18 مارچ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق آئندہ سال بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اس لیے نظم الحسن کو پاکستان مدعو کیا گیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فائنل کے لیے مدعو کیا جارہا ہے جب کہ چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھی میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 11 مارچ کے میچ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پی سی بی اور پی ایس ایل کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کو کراچی میں ہونے والے تمام میچز کی دعوت احسان مانی نے خود دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…