ماسکو(این این آئی)روسی صدر پیوٹن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انوکھے انداز میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھوڑا دوڑاتے صدر پیوٹن کی ویڈیو ان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈونچرز اور انوکھے کاموں کے لیے مشہور روسی صدر پیوٹن
نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انوکھے انداز میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا،پیوٹن ماسکو میں خواتین اہلکاروں کے ٹریننگ سینٹر پہنچے اور خواتین اہلکاروں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھوڑا دوڑاتے صدر پیوٹن کی ویڈیو ان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہے۔