پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکارہ نے اپنی زندگی سے جڑے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کی نامور اداکارہ ریماخان نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے اپنی زندگی سے جڑے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اورنامور اداکارہ ریما خان نے اپنے ماضی اور اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے ماضی کے بارے میں ریما نے بتاتے ہوئے کہا کہ

والد کی ملازمت چھوٹ جانے کے بعد ان لوگوں نے بہت مشکل وقت دیکھا اورایسا بھی ہوا کہ ہمیں کئی بار بھوکے پیٹ سونا پڑا۔ریما نے کہا اپنے گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے میں نے شوبز انڈسٹری جوائن کی اورخدا نے مجھے یہاں بہت کامیابیاں عطا کیں۔ وہ 3 بہنیں اورایک بھائی ہیں اور وہ سب سے بڑی ہیں، گھر کے حالات کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں تاہم انہوں نے اپنی بہنوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی۔اپنی شادی سے متعلق ریما نے میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہوئی اس وقت میری چند ساتھی اداکاراؤں نے یہ افواہ پھیلادی تھی کہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق نا صرف پہلے سے شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بچے کے باپ بھی ہیں تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔ طارق بھی میری طرح اپنے گھر کے بڑے بیٹے تھے یہی وجہ ہے کہ گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے ان کی شادی دیر سے ہوئی لیکن میں اب اپنی شادہ شدہ زندگی میں بہت خوش ہوں اور ہمارا ایک چار سال کا بیٹا اذلان ہے جس کے بعد ہماری دنیا مکمل ہوگئی ہے۔ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کی خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق اپنے کام سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ شادی کے دوسرے روز وہ مجھے چھوڑ کر اسپتال چلے گئے تھے اپنے مریضوں کو دیکھنے جس پر میں حیران رہ گئی کہ شاید میں ڈاکٹر صاحب کو پسند نہیں آئی اس لیے وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، تاہم مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ اپنے کام اور مریضوں سے بہت محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کے دوسرے روز بھی اسپتال چلے گئے تھے۔ریما نے مزید کہا کہ بچپن سے انہیں پڑھائی لکھائی کا بہت شوق تھا لیکن گھر کی ذمہ داریوں کے باعث وہ پڑھائی مکمل نا کرسکی تھیں لیکن اب اپنے بیٹے کو اسکول بھیج کر وہ خود کالج جاتی ہیں اور ماسٹرز کررہی ہیں۔ تاہم ریما نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…