جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فواد خان کی اپنی بیوی کے بالوں کو درست کر تے ہوئے ویڈیو وائرل

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان کے خوبصورت اداکار فواد خان کی شہرت سرحد پار بھی بے شمار ہے اور وہ کئی بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری جلوے دکھا چکے ہیں جس میں سب سے معروف فلم ان کی ’’ خوبصورت ‘‘ رہی ۔فواد خان نے صدف خان کے ساتھ2005میں محبت کی شادی کی۔

اور ان کے اب دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی تاہم اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی دونوں کی محبت میں کمی نہیں آئی بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط اور محبت بڑھتی ہی جارہی ہے ۔فواد خان اکثر اوقات اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کا اعتراف کرتے رہتے ہیں تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ فواد خان اپنی اہلیہ صدف سے گفتگو میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ہیں وہ صدف کے بال بھی ٹھیک کر رہی ہیں ، صدف نے لال رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے جبکہ اداکار نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہے ۔دونوں دنیا سے بے خبر ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں اور عین اسی موقع پر ان کی یہ ویڈیو بھی بنا لی گئی جب فواد خان اپنی بیوی کے بالوں کو درست کر رہے تھے ۔’’ شوبز نیوز‘‘ نامی ٹویٹر پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ لکھا گیاہے کہ یہ ویڈیودراصل فواد خان کی بہن کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…