جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ریال میڈرڈ : چیلسی کے سابق اسٹار نیکولس کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

میڈرڈ(این این آئی)اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا (کل)5 مارچ کو پاکستان آئیں گے اور اسلام آباد میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید اشفاق شاہ سے ملک میں فٹ بال کو بہتر کرنے کیلئے 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹار 2019 کا حصہ ہے اور یہی گروپ رواں سال جنوری میں سابق عظیم فٹ بالر

لوئس فیگو اور ریکارڈو کاکا کو بھی پاکستان لایا تھا۔فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کو پاکستان لانے والے گروپ کے منصوبے میں رواں سال کراچی اور لاہور میں نمائشی میچز کروانا بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ نیکولس انیلکا نے اس سے قبل 2017 میں رونالڈینو کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 2 میچ بھی کھیلے تھے۔نیکولس انیلکا کا دورہ اسلام آباد کے سینٹورس مال پر اختتام پذیر ہوگا جہاں انہیں فٹ بال کے مداحوں سے متعارف کروایا جائیگا تاکہ وہ انہیں متحرک، متاثر اور ان کے اعتماد کو بڑھا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…