نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیانات سے پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ان جماعتوں سے جاننا چاہا ہے کہ وہ ملک کے ساتھ ہیں یا ان طاقتوں کے ساتھ جو دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔ مودی نے اپوزیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سکیورٹی فورسز کی حمایت میں کھڑا ہے لیکن کچھ سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی کے
بارے میں شک کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بیانات سے پاکستان کو مدد مل رہی ہے اور انڈیا کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا ان کے بیانات کے حوالے پاکستان کی پارلیمنٹ اور ریڈیو پر دئیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں اس کی وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ مسلح افواج کے ساتھ ہیں یا ان طاقتوں ک حمایت کرتے ہیں جو ہماری سرزمین پر پر دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔انھوں نے حزب اختلاف کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے لیے انڈیا کو کمزور نہ کریں۔