منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ابھی نندن کی واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کئے جانے کامعاملہ بھارتی حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ،میڈیا کو کیا ہدایات جاری کر دیں

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واہگہ اٹاری پر بھارت کے حوالے کئے جانے کے معاملہ پر بھارتی حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو گئی ، میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے بھارتی میڈیا کو حوالگی کے مقام سے 2 کلومیٹر دور دھکیل دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے کوریج سے اس لئے روکا کیونکہ اسے ڈر ہے کہ پاکستان کو اسکا کریڈٹ ملے گا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے خلاف خارج کر دی ہے ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔ درخواست گزار بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پاکستانی فوج نے دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ کو پکڑا۔عدالت نے کہاکہ کس نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا؟ ۔عدالت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا۔عدالت نے کہاکہ یہ پالیسی میٹر ہے۔عدالت نے کہاکہ بھارتی پائلٹ کی واپسی سے آپکے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔بیرسٹر شعیب رزاق نے کہاکہ ایل او سی پر جنگ جاری ہے۔بیرسٹر شعیب رزاق نے کہاکہ جنیوا کنونشن بھی ایسا ہی کہتاہے۔بیرسٹر شعیب رزاق نے کہاکہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ آئین پاکستان بھی کی سالمیت کی ہدایت کرتاہے۔عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2014 کے فیصلے کے مطابق فارن پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ممبران کو عوام نے منتخب کیا ۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست مسترد کردی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…