منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شاہ محمود کا او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی موجودگی کی صورت میں شرکت سے انکار،ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں اُٹھ کھڑا ہوا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی موجودگی کی صورت میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری قوم یکجا ہے۔ بدھ کو ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ نے خود ٹیلی فون کرکے مجھ سے رابطہ کیا،

ترکی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی سمجھتا ہے بھارت نے برادر اسلامی ملک کے خلاف جارحیت کی ہے، ترک وزیر خارجہ نے کہا او آئی سی میں سشما سوراج کی شرکت کا اب جواز نہیں رہا۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو بھی خط لکھ کر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کارروائی سے معاملات کو بڑھاوا دیا ہے، بھارت دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے بھارتی حکومت اپنے عوام اور اپوزیشن کو ماموں بنا رہے ہیں، بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری قوم یکجا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا اختلاف او آئی سی یا کسی دوسرے اسلامی ملک سے نہیں، میرا اختلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج سے ہے، اگر سشما سوراج او آئی سی کے اجلاس میں آتی ہیں تو میں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…