جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کینسر کے مریض سے ہمدردی والے الفاظ بولنا غیرمناسب قرار

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر سے متاثرہ افراد کیلئے اکثر لوگ ہمدری اور حوصلہ بڑھانے والے الفاظ استعمال کرتے ہیں، زیادہ تر لوگ یہ اس لئے کرتے ہیں تا کہ کینسر سے دوچار مریض کے دکھ درد میں کمی لا سکیں لیکن بعض حوصلہ افزا الفاظ ان کیلئے غیر مناسب ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق سرطان کے مریضوں کیلئے ایسے الفاظ حوصلہ افزا ہونے کے بجائے غیر مناسب ہو سکتے ہیں۔ برطانوی ادارے میک میلن کینسر سپورٹ نے برطانیہ میں 2000 ایسے لوگوں سے گفتگو کی جو کینسر کے مریض ہیں یا ماضی میں رہے ہیں۔ نتائج کے مطابق کینسر کی تشخیص پر جنگ یا لڑائی جیسے الفاظ استعمال کرنا یا پھر یہ کہنا کہ وہ یہ جنگ یا لڑائی ہار گئے، پسند نہیں کیا جاتا۔ اِس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کینسر سے متعلق زبان پر لوگوں کی رائے کتنی مختلف ہو سکتی ہے۔47 سالہ مِنڈی مہونی کو لاعلاج چھاتی کا کینسر ہے۔ لندن میں رہنے والی مِنڈی کے کینسر کو 2011 میں پہلی مرتبہ تشخیص کیا گیا جس کے بعد یہ بیماری پانچ دفعہ واپس آ چکی ہے۔ مِنڈی کہتی ہیں کہ سرطان کے شکار افراد کیلئے بہادر اور جنگجو جیسے الفاظ کا استعمال ان پر بہت زیادہ دباؤ کا سبب بن سکتا ہے، مِنڈی کو کینسر سے مرنیوالے افراد کیلئے “جنگ ہارنا” جیسے الفاظ استعمال کرنے پر بھی اعتراض ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…