بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فنکاروں کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2بھارتی طیارے گرائے جانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2بھارتی طیارے گرائے جانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابندہ اور درخشاں روایات میں آج ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیا ہے،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں دشمن پر فتح ونصرت عطا فرمائی، قوم سجدہ شکر بجا لائے۔

فلمسٹار ثناء ، مدیحہ شاہ ، ریشم ، صباء قمر ، سجل علی ،ماورا حسین ،احسن خان ، نعمان اعجاز ، ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی ،فضاء علی ،نسیم وکی ،حسن مراد ، گوشی خان ، افتخار ٹھاکر ،سخاوت ناز ، طاہر نوشاد ، ساجن عباس ، قیصر ثناء اللہ ،ظفری خان ، فواد خان ، شان ، مسعود اختر ، قوی خان ، جاوید شیخ نے کہا کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہائی پسندی کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کو پھر یکجا کر دیا ۔بھارت نے جس طرح کا بزدلانہ اقدام کیا اس کے جواب میں ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیکر واضح کر دیا ہے کہ ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا ۔انشااللہ۔فنکاروں نے کہا کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی دانشمندی کی راہ اپنائیں،پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ہے،پاکستان اپنی خودمختاری سالمیت اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں (ن) لیگ ، پیپلز پارتی ،(ق) لیگ ،تحریک انصاف نہیں بلکہ صرف پاکستانی ہیں جو اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم فنکار بھی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیں گے ۔ فنکاروں نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اب یہ وہ پاکستان نہیں جس نے 65کی جنگ میں بھاارت کو عبرتناک شکست دی تھی ، اب یہ ایک ایٹمی ملک ہے جو بھارت کو 65سے بھی زیادہ عبرتناک شکست سے دوچار کرے گا جس کو بھارت کبھی نہیں بھول سکے گا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…