عالمی برادری خطے کے امن کیلئے بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لیکر اپنا سخت رد عمل دے : آل پاکستان انجمن تاجران

26  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بھارت کی در اندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہیں ،عالمی برادری خطے کے امن کیلئے بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے کر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ائیر فورس کی آزاد کشمیر میں در اندازی کے خلاف اپنے رد عمل میں کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت فی الفور آل پارٹیز

کانفرنس طلب کر کے قوم کو اعتماد میں لے اوراس پلیٹ فارم سے دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا واضح آگاہ کیا جائے ۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ بیٹھا ہے جس کا جواب دینا ناگزیر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور قوی یقین ہے کہ اگر پاکستان کی افواج نے بھارت کی حدود میں کارروائی کی تو طے شدہ ہدف کو حاصل کر کے واپس لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن نریندر مودی پر انتخابات کی وجہ سے جنگ کا جنون سوار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…