پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آغا علی نے سارہ خان سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان کے بارے میں مانا جاتا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب ہیں اور بہت جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گے۔اس تعلق کی تصدیق دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کافی حد تک کی تھی۔

مگر پھر گزشتہ دنوں آغا علی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے عندیہ ملا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے، جبکہ دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اکھٹی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔مگر اداکار نے کچھ واضح نہیں کیا تھا اور ان کے مداح جاننا چاہتے تھے کہ اس جوڑے کے درمیان کیا چل رہا ہے۔اب آغا علی نے اس بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی اور بریک اپ کی تصدیق کردی۔جب شو کے دوران ان سے سارہ خان سے تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو آغا علی نے کہا سارہ ایک زبردست لڑکی ہے اور میں ان کا اور ان کے کام کا بہت احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے مداح سارہ کے ساتھ بریک کے حوالے سے وضاحت کے حقدار ہیں، جب کوئی تعلق شروع ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ دونوں افراد ایک جیسی زندگی چاہتے ہیں مگر اکثر اوقات یہ غلط ہوتا ہے اور پھر وہ الگ ہونے لگتے ہیں۔آغا علی نے بتایا کہ بریک اپ سے ان پر کیا اثرات مرتب ہوئے میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوا۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس مرحلے سے گزرنے میں ان کی مدد کی اور سپورٹ کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مذاق بنانے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حد عبور نہیں کرنی چاہئے اور احساس کرنا چاہئے کہ ان کے الفاظ دیگر پر کیا اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…