جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمدسمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ،نیا کپتان کون ہوگا؟ایسا نام کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سرفراز سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرفراز احمد کو کم از کم دو ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں آرام دیا جاسکتا ہے، آرام دینے کی تجویز قابل عمل ہوگئی تو قیادت کی ذمہ داری نوجوان شاداب خان کو دی جاسکتی ہے اور وکٹ کیپنگ محمد رضوان کریں گے۔

حیران کن طور پر ہونے والی پیش رفت کے طور پر شاداب خان کی موجودگی میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی دو میچوں میں موقع دیا جائیگاتاکہ ورلڈ کپ سے پہلے یاسر شاہ کو بھی ون ڈے میچوں میں چیک کیا جاسکے۔شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ میں محمد سمیع کے ان فٹ ہونے کے بعد کپتانی کے فرائض سر انجام دیئے ہیں اور انہیں ذہین کرکٹر مانا جاتا ہے۔سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ شاداب خان کو کپتانی دے کر مستقبل کیلئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پرکھا کیا جائے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سلیکٹر وجاہت اللہ واسطی، مکی آر؂تھر اور سرفراز احمد سے ملاقات کریں گے تاکہ جن کھلاڑیوں کو آرام دینا ہے ان کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ چھ سے 7 لڑکوں کو آزمانا چاہتی ہے جب کہ کچھ نئے لڑکوں کو بھی آزمایا جائیگا جن میں عمر اکمل، عابد علی، وہاب ریاض کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے تاہم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو فی الحال کھلانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں ایشیا کپ سے پاکستانی ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے، ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز پھر جنوبی افریقا کا دورہ اور اب پی ایس ایل نے لڑکوں کو تھکا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…