منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ میں بڑے طریقے سے مجھ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر کیا گیا : یاسر حمید

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی) ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بڑے طریقے سے مجھ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ لیگ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا، مجھ سمیت عمرگل ، سمیع اسلم، زیشان ملک اور دیگر کھلاڑیوں کو بڑے طریقے سے باہر کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کو اگر

ٹی ٹوئنٹی میں نہیں کھلایا جائے گا تو یہ کب کرکٹ کھیلیں گے۔یاسر حمید نے کہاکہ پی ایس ایل 2010 میں ہونا تھی تاہم کچھ وجوہات کی بنا کر یہ لیگ نہ ہوسکی اگر اس وقت کرالی جاتی تو اب تک کافی ٹیلنٹ سامنے آچکا ہوتا لیکن آفیشل کی اس وقت پی ایس ایل نہ کرانا غلط فیصلہ تھا پی ایس ایل پاکستان کا پراڈکٹ بن گیا ہے کوئی جائے گا یا آئے گا لیکن یہ پراڈکٹ رہے گا جب کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا جائے سلیکشن میں اگر کارکردگی کو دکھا جائے گا تو شفافیت آئے گی۔اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے کرکٹر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر اگر توجہ دی جائے تو ہمیں اچھے بلے باز مل سکتے ہیں لیکن اس وقت فاسٹ بولرز پر توجہ دی جارہی ہے اور پی ایس ایل میں بھی فاسٹ باولرز سامنے آئے ہیں، لیکن کرکٹ کا کھیل بیٹنگ کا ہے، اور تیز ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میں بھی لوگ بیٹنگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں پی ایس ایل میں موسی، الیاس ، حارث اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور بابر اعظم اور امام الحق سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جو کافی آگے جاسکتے ہیں۔یاسر حمید نے کہاکہ کہ سرفراز ایک اچھے کپتان ہیں انھیں ورلڈ کپ تک کپتان رہنا چاہیے ، کرکٹ کی عالمی جنگ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپ سیٹ کرسکتی ہیں جب کہ قومی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں، ورلڈکپ میں پاکستان سے امید رکھنی چاہیے پاکستانی کھلاڑی کچھ بھی کرسکتے ہیں تاہم انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…